ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ایم ایل اے کی طرف سے بنگلور۔ممبئی ہائی وے کے ٹول بوتھ منیجر پر حملہ ؛ ویڈیو ہوا سوشیل میڈیا پر وائرل

بی جے پی ایم ایل اے کی طرف سے بنگلور۔ممبئی ہائی وے کے ٹول بوتھ منیجر پر حملہ ؛ ویڈیو ہوا سوشیل میڈیا پر وائرل

Wed, 15 Mar 2017 14:40:11    S.O. News Service

بنگلورو 15؍مارچ (ایس او نیوز)  ٹول بوتھ میں قطار لمبی ہونے اور اپنی کار کو آگے بڑھنے میں تاخیر ہونے کامسئلہ بناکر ٹمکورو (دیہی)کے بی جے پی ایم ایل اے مسٹر سریش گوڈانے بنگلو رو ممبئی ہائے وے پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور ٹول بوتھ کے منیجر ملیکاارجن کو طمانچہ رسید کردیا جس کی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کو اگر مانیں تو سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا ہے کہ سُریش گوڈا جمعہ کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیتا سندھرا  ٹول بوتھ کے آفس میں اندر گھس رہا ہے، پھر اند ر جاتے ہی مینجر ملیکاارجن کے گال پر طمانچہ جُڑ دیتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی کار کو آگے بڑھنے میں کچھ تاخیر ہونے پر وہ آپے سے باہر ہوگیا تھا۔ اس تعلق سے جب  متعلقہ اخباری نمائندے نے سُریش گوڈا سے رابطہ کیا تو اُس نے طمانچہ جُڑنے والی بات سے صاف مکر گیا ، مگر کہا کہ اُس نے مینجر کو صرف وارننگ دی تھی کہ اُس کی کار اس گیٹ سے گذرنے میں ہمیشہ تاخیر ہوتی ہے۔ اس کے دیگر ساتھیوں نے بھی مینجر پر حملہ کی بات سے صاف انکار کیا۔یہاں تک کہ سریش کمار نے  اس معاملے کو اسے بدنام کرنے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ خود ٹول بوتھ منیجر ملیکا ارجن نے طمانچہ مارنے والی بات سے انکار کیا ہے اور بتایا کہ سریش کمار اس کا اچھا دوست ہے اور وہ بس اس کی خیریت پوچھ رہاتھا۔ جبکہ ویڈیو کلپ میں سریش کمار کو بوتھ کے اندر دھاندلی مچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔


Share: